(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر عالمی پانیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دھاوا بول کر کشتیوں میں سوار چاع سو پچاس سے زیادہ افراد گرفتار کرلیے۔
فلوٹیلا کے قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی سمیت پانچ سو کے قریب افراد سوار تھے۔
فلوٹیلا کے منتظمین کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے قافلے میں شامل بیالیس کشتیوں کو سفاک اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لیا جبکہ کشتیوں میں سوار ساڑے چار سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست وڈیو نشریات جام کردیں۔
منتظمین نے بتایا کہ غاصب اسرائیلی بحری افواج نے تازہ کارروائی میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی ‘آلکاتالا کو بھی تحویل میں لے لیا اور اس کشتی میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی سوار تھے۔