(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی عوام کی نسل کشی کے منصوبے کے لیے قابض اسرائیل امریکہ سے تیس اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر اور تین ہزار دو سو پچاس فوجی گاڑیاں حاصل کرے گا۔
امریکہ غاصب اسرائیل کو چھ بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ظالم صہیونی حکومت کو چھ بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گی جس کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے گی۔
امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحے میں تیس اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر اور تین ہزار دو سو پچاس فوجی گاڑیاں شامل ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق تیس روز قبل ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کانگریس میں قابض اسرائیل کو مجوزہ اسلحہ فروخت تجویز پیش کی تھی۔کانگریس کی منظوری ملنے کے بعد جابر اسرائیل کو یہ جنگی سامان تین سال کی مدت کے دوران فراہم کیا جائے گا۔