(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے غزہ کے علاقے الزیتون میں صہیونی فوجی دستے کے خلاف آپریشن کیا اور گھات لگا کر حملے کیے۔
غاصب عبرانی میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں میں کم از کم دو درندہ صفت فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے۔
غزہ میں حماس کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم چار ظالم اسرائیلی فوجی لاپتہ ہوئے ہیں۔مزاحمتی جوانوں نےصہیونی فوجیوں کو ٹریس کیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی ایک سو باسٹھویں ڈویژن اور چارسویں بریگیڈ کے دستے الزيتون میں حملے کا شکار ہوئے۔ سفاک فوج نے زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لیے چھ اضافی ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں۔