(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) خان یونس میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوج کے ٹینک کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی شدید زخمی ہوکر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہنم واصل ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے صہیونی فوجی نے فلسطینی خاتون کو اس کے تین بچوں سمیت ٹینک تلے روند کر شہید کردیا تھا۔
قابض اسرائیلی چینل بارہ نے کہا کہ غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی افسران اور فوجیوں کی تعداد آٹھ سو ننانوے ہو گئی ہے جن میں سے چار سو پچپن زمینی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔
ظالم صہیونی فوج کے مطابق نسل کش جنگ کے دوران چھ ہزار دو سو دس فوجی زخمی ہوئے جن میں سے نو سو پچس کی حالت تشویشناک ہے۔