• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے والہانہ استقبال کی تیاریاں

"اسطول صمود عالمی" ایک بڑی شہری اور عوامی تحریک کے طور پر سامنے آیا ہے جو سمندری راستے سے فلسطینیوں کی مدد کرنے اور کئی سالوں سے مسلط کردہ ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے روانہ ہوا ہے

ہفتہ 06-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ سے یکجہتی کیلئے ’عالمی کاروان صمود‘ کے جہاز روانہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے قبائلی اتحاد نے "گلوبل صمود فلوٹیلا” کا پرجوش استقبال کیا ہے اور اس عظیم قافلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو دنیا کے آزاد ضمیر لوگوں کی ہمت اور عزم کے ساتھ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے اور یہ پیغام دینے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے کہ غزہ تنہا نہیں ہے۔

قبائلی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے باشندوں کے گھر اور خیمے اس قافلے میں شامل مرد و خواتین مجاہدینِ آزادی کے لیے کھلے ہیں اور ہماری عوام ان کا استقبال بلکل اسی طرح ہوگا جیسے ماضی میں آنے والے دنیا کے دیگر آزاد قافلوں کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ عظیم اقدام غزہ میں موجود ہر اس فلسطینی بچے اور عورت کے لیے امید کی ایک روشن کرن ہے جو شدید مشکلات میں انتظار کی گھڑیاں گزار رہے ہیں۔ یہ بحری بیڑا انہیں حوصلہ فراہم کرتا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی آواز دنیا کے باضمیر لوگوں تک پہنچ گئی ہے۔

اتحاد نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس قافلے کی حمایت میں متحد ہو کر کھڑے ہوں اور ان بھائیوں کے لیے گہرے تشکر اور قدردانی کا اظہار کریں جنہوں نے اپنے فرض اور انسانیت کی پکار پر لبیک کہا ہے۔

"اسطول صمود عالمی” ایک بڑی شہری اور عوامی تحریک کے طور پر سامنے آیا ہے جو سمندری راستے سے فلسطینیوں کی مدد کرنے اور کئی سالوں سے مسلط کردہ ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے روانہ ہوا ہے۔ اس تحریک نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے اور ایک ایسا عالمی انسانی بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اس جاری تباہی پر عالمی سیاسی بے حسی کو چیلنج کر رہا ہے۔

جمعرات کو یہ بحری بیڑا امدادی سامان اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو لے کر قابض اسرائیل کی ناکہ بندی کو توڑنے کے عزم کے ساتھ اپنے سفر پر گامزن رہا۔

اطلاعات کے مطابق اس قافلے کے جہاز مشرقی بحیرہ روم میں ایک چھوٹے جزیرے کے قریب دوبارہ اکٹھے ہوئے تاکہ بین الاقوامی پانیوں کی طرف پیش قدمی کر سکیں جو اطالوی سمندری حدود کے قریب واقع ہیں۔ وہاں مزید بحری جہاز بھی اس قافلے میں شامل ہونے والے ہیں جو کئی ٹن امدادی سامان کے ساتھ درجنوں مزید کارکنوں کو لے کر آئیں گے۔

Tags: صہیونی فوجغزہقبائلی اتحادگلوبل صمود فلوٹیلا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.