(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت ِصحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں امداد کے حصول کی کوشش کرنے والے اکتیس افراد بھی شامل ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ قابض اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد کئی شہری ملبے تلے دبے ہیں جبکہ ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ساتھ اکتوبر 2023 سے اب تک سفاک صہیونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد باسٹھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایک لاکھ چھپن ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید یہ کہ امداد کے حصول کے دوران غاصب اسرائیلی حملوں میں تقریباً دوہزار فلسطینی شہید اور چودہ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت ِصحت کے مطابق غذائی قلت اور بھوک سے بھی دو سو چھیا سٹھ افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے نئے منصوبے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور ثالثی کرنے والے ممالک مصر و قطر کے ذریعے اپنا جواب بھی پہنچا دیا تھا۔