(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ہالینڈ کے وزیر خارجہ کاسپار والڈکیمپ نے غزہ میں جاری بحران اور قابض اسرائیل کے خلاف ممکنہ پابندیوں پر اختلاف کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
والڈکیمپ نے کہا ہے کہ وہ ایسے عہدے پر نہیں ہیں جہاں وہ غاصب اسرائیل پر مؤثر دباؤ ڈال سکیں۔ وہ چاہتے تھے کہ ظالم صہیونی حکومت پر مزید دباؤ ڈالا جائے لیکن اس میں کابینہ کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔
استعفی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے تجویز کردہ اقدامات کابینہ میں متعدد اجلاسوں کے دوران زیر بحث آئے مگر ہر بار مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی وجہ سےوالڈکیمپ وزیرِ خارجہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ہالینڈ پہلے بھی جابر اسرائیل کے بعض اقدامات کی مخالفت کر چکا ہے اسی سلسلے میںجولائی میں ہالینڈ کی حکومت نے انتہاءپسند صہیونی وزراء کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔