غزہ میں سفاکانہ اسرائیلی حملے سے تینتس شہید، ایک سو چھیالیس زخمی
قابض اسرائیل کی طرف سے ساتھ اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والے قتلِ عام کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پرپینسٹھ ہزار ایک سو چوہتر فلسطینی شہید اور ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار اکہتر زخمی ہو چکے ہیں۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے ہسپتالوں میں قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں مزید تینتس افراد شہید اورایک سو چھیالیس زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت ِصحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امداد کے متلاشی افرادمیں ایک فلسطینی شہید او ر سترہ زخمی ہوئے جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد دوہزار پانچ سو چودہ جبکہ زخمیوں کی تعداد اٹھارہ ہزار چار سو اکتالیس تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیل کی طرف سے ساتھ اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والے قتلِ عام کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پرپینسٹھ ہزار ایک سو چوہتر فلسطینی شہید اور ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار اکہتر زخمی ہو چکے ہیں۔اٹھارہ مارچ 2025ء سے اب تک شہیدہونے والے افراد کی تعدادبارہ ہزارچھ سو بائیس اور چون ہزار تیس زخمی ہوئے ہیں۔
وزارتِ صحت نے واضح کیا کہ کئی شہدا اور زخمی اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جہاں تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں قابض اسرائیلی بمباری اور مسلسل رکاوٹوں کے باعث پہنچنے سے قاصر ہیں۔