(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مزاحمت کاروں کی جانب سے محصور غزہ کی پابندیاں ختم کرنے کی تاریخ اختتام کی جانب ہے تاہم قابض ریاست کی غزہ پر پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقوں سے اسرائیل میں قائم غیر قانونی صیہونی بستی "سدیروت”پر میزائل فائرکیا گیا جس کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے فضاء میں کامیابی سے ناکارہ بنادیا تاہم اس کو فضاء میں تباہ کرنے کے باعث جو دھماکہ ہوا اس سے پورے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ، سائرن کی گونج نے خوف میں مزید اضافہ کردیا ، صیہونی حکام نے اسرائیلیوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی۔
واضح رہے کہ غزہ کے مزاحمت کاروں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے ثالثوں کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کیلئے دی گئی تاریخ آج شام کو ختم ہورہی ہے ۔