• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غاصب ظالمانہ فوج نے طولکرم اور طوباس میں شہداء و اسیران کے گھروں کو دھماکوں سے تباہ کردیا

مغربی کنارے کے شہروں طوباس اور طولکرم میں فلسطینی شہداء اور قیدیوں کے دو گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

بدھ 10-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
غاصب ظالمانہ فوج  نے طولکرم اور طوباس میں شہداء و اسیران کے گھروں کو دھماکوں سے تباہ کردیا
0
SHARES
15
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے آج بدھ کی صبح مغربی کنارے کے شہروں طوباس اور طولکرم میں فلسطینی شہداء اور قیدیوں کے دو گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

نمائندگان کے مطابق قابض فوج کی ایک بڑی تعداد نے طولکرم کے جنوبی علاقے کفر عبوش پر حملہ کیا اور قیدیوں عبداللہ اور عبدالرحمن ظافر بشناق کے اہل خانہ کو زبردستی ان کے گھر سے بے دخل کر دیا۔ اس کے بعد گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

آج صبح قابض اسرائیلی فوج نے طوباس شہر پر بھی چڑھائی کی اور شہداء احمد اور محمد دراغمہ کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد اسے دھماکے سے تباہ کر دیا۔

گزشتہ روز بھی قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے شمالی قصبے عقابہ میں شہید احمد ابو عرہ کا گھر مسمار کر دیا تھا۔ ابو عرہ اپنے ساتھی رافت دواسی کے ہمراہ اگست 2024 میں جنین کے وسط میں ایک سفاکانہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

الخلیل کے قریب واقع قصبے بیت عوا میں بھی منگل کی صبح قابض فوج نے قیدی ثابت مسالمہ کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

قابض اسرائیلی فوج نے شہداء اور قیدیوں کے اہل خانہ کے گھروں کو تباہ کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ یہ عمل انتقامی کارروائی اور اجتماعی سزا کی ایک واضح شکل ہے جسے بین الاقوامی انسانی قانون صریحاً ایک جرم قرار دیتا ہے۔

یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج اور صیہونی آبادکاروں کے جرائم عروج پر ہیں اور اس بربریت کو قابض اسرائیل کی انتہا پسند دائیں بازو کی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

Tags: اسرائیلشہداء و اسیرانصہیونی فوجصیہونی ریاستطوباسطولکرم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.