غاصب اسرائیل نے گلوبل فلوٹیلا کے چار اطالوی ارکانِ پارلیمنٹ کو جبری ملک بدر کر دیا
گلوبل فلوٹیلا کے چار اطالوی ارکان پارلیمنٹ کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے چاروں اطالوی پارلیمنٹیرینز اٹلی پہنچ گئے ہیں فلوٹیلا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رضاکاروں نے احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ گلوبل فلوٹیلا کے چار اطالوی ارکان پارلیمنٹ کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے چاروں اطالوی پارلیمنٹیرینز اٹلی پہنچ گئے ہیں فلوٹیلا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رضاکاروں نے احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
غاصب اسرائیلی پولیس کے مطابق چار سو ستر سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے سفاک و ظالم وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حکام دیگر افراد کو بھی ملک بدر کرنے کے عمل میں ہیں۔ ان ناحق اسیران میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، گریٹا تھنبرگ اور نیلسن منڈیلا کے پوتے بھی شامل ہیں۔
جمعہ کی صبح ظالم اسرائیلی حکام نے گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) کی آخری کشتی کو بھی روک لیا تھا، جی ایس ایف نے قاتل صہیونی حکومت اسرائیل کی مداخلت کو غیر قانونی قرار دیا۔ فلوٹیلا کو روکنے سے اٹلی میں عام ہڑتال سمیت دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔