• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 1 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عبری میڈیا کا اعتراف: غاصب اسرائیل امریکہ میں عوامی حمایت کھو رہا ہے

امریکی عوام کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ساتھ اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے جواب میں صہیونی فوجی کارروائیاں حد سے زیادہ اور غیرمناسب رہی ہیں۔

جمعہ 22-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عبری میڈیا کا اعتراف: غاصب اسرائیل امریکہ میں عوامی حمایت کھو رہا ہے

WASHINGTON DC, UNITED STATES - NOVEMBER 4: People march from Freedom Plaza to the White House to hold a pro-Palestine demonstration and condemn Israeli attacks on Gaza, in Washington D.C., United States on November 4, 2023. (Photo by Celal Gunes/Anadolu via Getty Images)

0
SHARES
8
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) تل ابیب کے ایک عبری زبان نشریاتی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق قابض اسرائیل غزہ پر مسلط کردہ نسل کش جنگ میں آہستہ آہستہ امریکی عوامی حمایت کھو رہا ہے۔

غاصب اسرائیلی چینل بارہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ساتھ اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے جواب میں صہیونی فوجی کارروائیاں حد سے زیادہ اور غیرمناسب رہی ہیں۔ یہ سروے امریکی ادارے ابسوس (آئی پی ایس اوایس) نے کیا جس کے مطابق انسٹھ فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ سفاک صہیونی حکومت کا ردعمل حد سے زیادہ سخت تھا۔

پہلے کے سروے بھی اسی رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ فروری 2024 میں تراپن فیصد امریکیوں نے کارروائیوں کو مفرط قرار دیا تھا دسمبر میں یہ شرح چھپن فیصد ہو گئی اور اب یہ انسٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اسی سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ اٹھاون فیصد امریکی عوام چاہتے ہیں کہ دنیا کے تمام ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔

اسرائیلی چینل بارہ نے مزید اعتراف کیا کہ یہ پہلا سروے نہیں ہے جس میں قابض اسرائیل کے لیے منفی رجحان ظاہر ہوا ہے۔ چند ہفتے قبل معروف ادارے گالوپ کے سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ساٹھ فیصد امریکی صہیونی حکومت کی غزہ پر فوجی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے اور بیشتر امریکی جنگی مجرم وزیر اعظم نیتن یاہو کے بارے میں بھی مثبت رائے نہیں رکھتے۔

Tags: اسرائیلامریکہتل ابیبصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.