• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 5 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صیہونی تجزیہ کار: دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے

فوجیوں کی ہلاکتیں اس وقت ہو رہی ہیں جب قابض اسرائیل حماس کو شکست دینے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

بدھ 03-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر قبضے کا صہیونی منصوبہ داخلی اختلافات کا شکار
0
SHARES
89
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی تجزیہ کار بن کاسبیت نے غزہ پٹی کے خلاف صیہونی ریجیم کی موجودہ نسل کش جنگ کو اس ریجیم کی تاریخ کی بدترین جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے دو سال بعد اس کی واضح ناکامی عیاں ہو چکی ہے۔

انہوں نے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران نو سوسے زائد صیہونی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اضافہ کیا کہ فوجیوں کی ہلاکتیں اس وقت ہو رہی ہیں جب قابض اسرائیل حماس کو شکست دینے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

بن کاسبیت نے مزید کہا کہ صیہونی ریجیم کے جنگی مجرم وزیر اعظم نیتن یاہو اس بحران کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے جس کا سامنا اس ریجیم کو ہے۔

انہوں نے نیتن یاہو کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ قابض اسرائیلی ریجیم کے داخلی امور اور خزانہ کے انتہاء پسندو سفاک وزراء ایتامار بن گیر اور بیزالل اسموتریچ کے حکم کے تابع ہیں اور انہیں فوجیوں، قیدیوں اور ریجیم کے بین الاقوامی مقام کی کوئی پروا نہیں ہے۔

اس تجزیہ کار نے اضافہ کیا کہ ظا لم ریاست اسرائیل نے تقریباً دو سال قبل غزہ میں ایک خونریر نسل کش جنگ کا آغاز کیا اور حماس کے خلاف اپنی پوری فوجی طاقت استعمال کی ہے جبکہ حماس کے پاس نہ فضائیہ ہے، نہ بھاری اسلحہ، نہ بکتر بند سازوسامان، نہ فضائی دفاع، نہ بحری بیڑا ہے ،بن کاسبیت کے مطابق جابر فوج کا فضائی دفاعی نظام ،جدید اسلحہ اور قاتل فوج کے بغیر ایک محدود علاقے میں محصور حماس کو شکست دینے میں ناکام ہونا ایک حکمت عملی کی تباہی ہے۔

اس صیہونیست تجزیہ کار نے ان اعداد و شمار کو نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کی بے مقصد جنگ کی عکاسی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مسئلہ فوج کی صلاحیت یا اس کے نقصانات کی مقدار میں نہیں بلکہ ناکارہ سیاسی قیادت سے متعلق ہے۔ نیتن یاہو کا واحد مقصد طاقت میں زیادہ دیر تک قائم رہنا اور اپنے بدعنوانی کے مقدمے سے بچنا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی میدان میں صیہونی ریجیم کی تنہائی کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ قابض اسرائیل بین الاقوامی سطح پر تنہا ہو گیا ہے اور اس کی حیثیت گر گئی ہے۔ دنیا کے ہر کونے میں ہم پر لعنت بھیجی جاتی ہے یہاں تک کہ امریکہ میں بھی جو ہمارا دوست ہے۔ اسی دوران فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل تیز ہوا ہے اور دنیا ہم سے بیزار ہے۔

بن کاسبیت نے کہا کہ کوئی بھی نیا فوجی آپریشن غاصب اسرائیل کی مزید تنہائی کا باعث بنے گا جبکہ ایک جزوی معاہدے کے ذریعے حماس کے پاس موجود دسیوں قیدیوں کی جان بچانا اور کھویا ہوا بین الاقوامی ہم آہنگی ممکن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگی مجرم نیتن یاہو قیدیوں کی قسمت کے ساتھ کھیل رہا ہے اور انہیں اپنے سیاسی مفادات کے راستے میں قربان کر رہا ہے۔ وہ اپنے انتہاءپسند جابر ساتھیوں بن گیر اور اسموتریچ کے ہاتھوں بے بس ہے۔ ہم اور ہمارے قیدی نیتن یاہو کے یرغمال ہیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.