• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 11 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی سفاک آبادکار مسجد اقصیٰ پر تیسرے روز بھی حملہ آور

قابض اسرائیلی افواج کی نگرانی میں صیہونی جابر آبادکاروں کے گروہوں نے جمعرات کے روز ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کے مقدس احاطے پر حملہ کیا۔

جمعرات 09-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
یہودا گلیک کی قبلہ اول میں دراندازی، سنگین اشتعال انگیزی قرار
0
SHARES
7
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج کی نگرانی میں صیہونی جابر آبادکاروں کے گروہوں نے جمعرات کے روز ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کے مقدس احاطے پر حملہ کیا۔ یہ اشتعال انگیز کارروائی نام نہاد یہودی تہوار عید العرش کے تیسرے دن کی گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق متعدد ظالم صیہونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر اس کے مشرقی حصے میں تلمودی مذہبی رسومات ادا کیں، اجتماعی دعائیں کیں، اور گانے بجانے اور رقص جیسی بے حرمتی پر مبنی حرکات میں مصروف رہے۔

ذرائع کے مطابق قابض افواج نے مسجد اقصیٰ کے اطراف اور اس کے دروازوں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ بڑی تعداد میں قاتل فو جی اور پولیس اہلکار تعینات کر کے صہیونی درندہ صفت آبادکاروں کے ان اشتعال انگیز حملوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاکھوں سفاک صیہونی آبادکار قدیم شہر کے گرد و نواح میں توہین آمیز تلمودی رسومات ادا کر رہے ہیں اور قابض اسرائیل ان مذہبی تہواروں کو بہانہ بنا کر یروشلم اور مسجد اقصیٰ پر اپنی جارحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔

قابض اسرائیلی افواج اور صہیونی غاصب آبادکار ان یہودی تہواروں کو ہمیشہ اپنے حملوں اور دراندازیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ پورے یروشلم شہر اور مسجد اقصیٰ کو ایک قابض فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا جائے تاکہ فلسطینیوں کو وہاں داخل ہونے سے روکا جا سکے، نمازیوں کے ساتھ وہاں موجود محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے اور انہیں اپنے ہی مقدس مقام سے بے دخل کیا جا سکے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستغزہفلسطینمسجد اقصیٰمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.