• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی فوج کا فلوٹیلا شرکا پر تشدد، گریٹا تھنبرگ کے ساتھ توہین آمیز رویہ

قاتل اسرائیلی فورسز نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توہین آمیر رویہ رکھا۔

اتوار 05-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
صہیونی فوج کا فلوٹیلا شرکا پر تشدد، گریٹا تھنبرگ کے ساتھ توہین آمیز رویہ
0
SHARES
17
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) استنبول میں فلسطین کیلئے امدادی فلوٹیلا کے شرکا کو قابض اسرائیل سے ملک بدر کیے جانے کے بعد متعدد غیر ملکی کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ قاتل اسرائیلی فورسز نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توہین آمیر رویہ رکھا۔

استنبول ایئرپورٹ پر ہفتے کے روز اترنے والے ایک سو سینتس کارکنان میں چھتیس ترک شہری بھی شامل تھے جبکہ دیگر شرکا کا تعلق امریکا، اٹلی، ملیشیا، کویت، سوئٹزرلینڈ، تیونس، لیبیا، اردن اور کئی دیگر ممالک سے تھا۔

ترک صحافی اور غزہ صمود فلوٹیلا کے شریک رکن ارسن چیلک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ناجائز سفاک و قاتل اسرائیلی فورسز نے گریٹا تھنبرگ کو اذیت دی انہیں زمین پر گھسیٹا گیا اور ناجائز ظالم صہیونی جھنڈے کو چومنے پر مجبور کیا گیا۔

ملیشیائی کارکن حازوانی ہلمی اور امریکی شریک ونڈفیلڈ بیور نے بھی اسی نوعیت کے بیانات دیے۔ ہلمی نے کہا یہ ایک تباہی تھی۔ انہوں نے ہمارے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا۔ ان کے مطابق قیدیوں کو خوراک، صاف پانی اور دوائی تک نہیں دی گئی۔ بیور نے دعویٰ کیا کہ تھنبرگ کو ’’انتہائی ذلت آمیز رویے‘‘ کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں دائیں بازو کے غاصب انتہاءپسند ظالم اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے سامنے زبردستی لایا گیا۔

اطالوی صحافی لورینزو آگوسٹینو نے انادولو ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ گریٹا تھنبرگ جو صرف بائیس برس کی ایک بہادر خاتون ہیں ان کوکو توہین آمیر سلوک کا سامنا کرنا پڑا نہیں ناجائز اسرائیلی پرچم میں لپیٹ کر ٹرافی کی طرح دکھایا گیا۔

ترک ٹی وی اینکر اکبال گورپنار نے بتایا کہ ہمارے ساتھ کتوں جیسا سلوک کیا گیا۔ ہمیں تین دن بھوکا رکھا گیا، پانی نہیں دیا گیا، بیت الخلا سے پانی پینے پر مجبور کیا گیا۔ گرمی اتنی شدید تھی کہ ہم سب جھلس رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اذیت ناک تجربے نے انہیں غزہ کے حالات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع دیا۔

ترک کارکن ایسن کانتوغلو نے بھی جیل کی خون آلود دیواروں اور پچھلے قیدیوں کے چھوڑے گئے پیغامات دیکھنے کا ذکر کیا۔ ہم نے ماؤں کو اپنے بچوں کے نام دیواروں پر لکھتے دیکھا۔ ہم نے کچھ لمحوں کے لیے وہ سب محسوس کیا جو فلسطینی سہتے ہیں۔

غاصب انتہاءپسنداسرائیلی حقوق گروپ عدالہ نے بتایا کہ کارکنان کو گھنٹوں ہاتھ باندھ کر گھٹنوں کے بل بٹھایا گیا، دوائیں نہیں دی گئیں اور وکلا سے ملنے سے بھی روکا گیا۔

Tags: صہیونی قابض فوجفلوٹیلا شرکاگریٹا تھنبرگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.