• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 8 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

سفاک اسرائیلی مظالم سے غزہ میں تباہ کن نقل مکانی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیان میں کہا کہ جنوبی غزہ میں پناہ گزینوں کے مقامات پانی، خوراک، طبی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے سے یکسر محروم ہیں جس کے باعث لاکھوں شہری موت کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ہفتہ 04-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
سفاک اسرائیلی مظالم سے غزہ میں تباہ کن نقل مکانی، ایمنسٹی انٹرنیشنل
0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ شہر پر وحشیانہ جارحیت نے زبردستی اجتماعی نقل مکانی کے ایک نئے اور تباہ کن مرحلے کو جنم دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیان میں کہا کہ جنوبی غزہ میں پناہ گزینوں کے مقامات پانی، خوراک، طبی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے سے یکسر محروم ہیں جس کے باعث لاکھوں شہری موت کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

تنظیم نے کہا کہ غزہ شہر اور شمالی غزہ میں اب بھی لاکھوں فلسطینی قابض فوج کے شدید فضائی اور زمینی حملوں کے نیچے محصور ہیں قابل ذکر ہے کہ آٹھ اگست کو صہیونی حکومت نے جنگی مجرم بنجمن نیتن یاہو کی تجویز کردہ اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے تحت عالمی فوجداری عدالت کو مطلوب یہ جنگی مجرم غزہ پر دوبارہ بتدریج قبضے کا منصوبہ آگے بڑھا رہا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز غزہ شہر سے کیا گیا جہاں تقریباً دس لاکھ فلسطینی بستے ہیں

صرف تین دن بعد ہی قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر ہمہ گیر قاتلانہ فوجی یلغار کی جس میں گھروں، رہائشی عمارتوں، پناہ گزینوں کے خیموں، ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا اور اندرونی علاقوں میں زمینی دراندازیاں کی گئیں جس سے بڑے پیمانے پر شہریوں کی نقل مکانی ہوئی۔

Tags: ایمنسٹی انٹرنیشنلسفاکیتغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.