• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

سفاک اسرائیلی فوجی عدالتیں فلسطینی اسیران کی رہائی میں رکاوٹ

ادارے نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ وکلاء کے لیے اضافی مشکلات پیدا کرنے اور ان کے کام میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

ہفتہ 06-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حماس کے سامنے صیہونی ریاست بے بس: اسرائیلی جیلوں سے 39 فلسطینیوں کوچھڑا لیا گیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی محکمہ امورِ اسیران نے قابض اسرائیل کی فوجی عدالتوں "سالم” اور "عوفر” کی انتظامیہ کے اس جابرانہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے تحت اب عدالتیں جرمانوں کی ادائیگی کی رسیدیں اپنے سیکریٹریٹ سے براہِ راست جیل انتظامیہ کو ارسال نہیں کر رہیں بلکہ وکلاء کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ یہ رسیدیں خود جیلوں تک پہنچائیں۔

ادارے نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ وکلاء کے لیے اضافی مشکلات پیدا کرنے اور ان کے کام میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ اس اقدام کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ فلسطینی قیدی اپنی رہائی کی مقررہ تاریخ پر جیل سے آزاد نہیں ہو پاتے اور سزا کی مدت مکمل کرنے کے باوجود انہیں بغیر کسی قانونی وجہ کے مزید حراست میں رکھا جاتا ہے۔

محکمہ امورِ اسیران نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق پر ایک سنگین حملہ اور مروجہ قوانین کی صریحً خلاف ورزی ہے۔

ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف باقاعدہ طور پر عدالت سے رجوع کرے گی تاکہ قیدیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور ان کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جا سکے۔

فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر کے آغاز تک قابض اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی تعداد بڑھ کر گیارہ ہزار ایک سوتک پہنچ گئی ہے۔

اسیران کے حقوق پر نظر رکھنے والے اداروں نے بتایا کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں مجموعی طور پر گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں انتظامی حراست میں رکھے گئے قیدیوں اور زیرِ تفتیش افراد کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

Tags: سفاکیتصہیونی فوجی عدالتصیہونی ریاستغزہفلسطینی اسیران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.