( روزنامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی مظالم کے خلاف بر سرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے القدس امور کے ڈائریکٹر احمد ابو حلیبہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی مذہبی زائرین کے لیے ایک سرنگ کے افتتاح میں امریکی سفیر ڈیوڈ اور مشرق وسطی کے لیے خصوصی امریکی نمائندے جیسن بیلٹ کی شرکت کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی یہ حرکت حالیہ طور پر بحرین میں منعقد ہونے والی نام نہاد صدی ڈیل کانفرنس کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق انہوں نے کہا کہ جیسن گرین بیلٹ اور اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیویڈ فریڈمین کی یہودی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کو اس وقت تمام عالمی اور سامراجی قوتوں کی پسشت پناہی حاصل ہے لہذاوہ فلسطین میں یہودیت کے فروغ کے منصوبوں پر پوری قوت سے عمل پیرا ہے۔
انہوں نے سرنگ کی افتتاحی تقریب میں امریکی سفارت کاروں کی شرکت کو انہتائی خطرناک اور سنگین پیش رفت قرار دیا۔