سرایا القدس کا غزہ کے قریب صہیونی کالونی پر راکٹ حملہ
سرایا القدس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اس پر حالیہ صہیونی یلغار کے جواب میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کے راکٹ یونٹ نے قدس 3 طرز کے دو راکٹ داغے۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ "سرایا القدس” نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیل کی صہیونی کالونی نیر عام کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
سرایا القدس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اس پر حالیہ صہیونی یلغار کے جواب میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کے راکٹ یونٹ نے قدس 3 طرز کے دو راکٹ داغے۔
اس سے قبل سرایا القدس نے شہید ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز کے ساتھ مل کر مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈ سینٹر پر مارٹر گولوں سے بھی حملہ کیا تھا۔
یہ کارروائیاں ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری قابض اسرائیل کی جارحیت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی مسلسل جوابی کارروائیوں کا حصہ ہیں، جن میں وہ مختلف محاذوں پر قابض فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔