• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 7 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

دور یاستی حل امریکی ایجنڈا ہے، قوم غلامی قبول نہیں کرے گی: حافظ نعیم الرحمن

قوم قابض اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم اکارڈ کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔

اتوار 05-10-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں
0
دور یاستی حل امریکی ایجنڈا ہے، قوم غلامی قبول نہیں کرے گی: حافظ نعیم الرحمن
0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومت دوریاستی حل کی رٹ لگانا چھوڑ دے قوم قابض اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم اکارڈ کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ جب وزیراعظم نے انہیں کہا کہ دوریاستی حل پر( ن) لیگ اور جماعت اسلامی میں اختلاف ہے تو انہوں نے واضح کردیا کہ جماعت اسلامی کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم اور پوری قوم کا ہے غاصب اسرائیل ایک قابض ریاست ہے اور پاکستان اس کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جو کوئی بھی حماس کی مخالفت کرتا ہے وہ دراصل سامراج کا ایجنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے ٹرمپ معاہدہ کے جواب میں نہایت دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کیا، حماس کے جواب کے بعد ٹرمپ نے قابض اسرائیل سے حملے بند کرنے کی اپیل کی جس پر تاحال عمل نہیں ہوا اسلامی دنیا کے حکمران اس دہشتگردی پر امریکی صدر سے سوال کیوں نہیں کرتے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں وزیراعظم سے حالیہ رابطہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہباز شریف پر واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر حکومت کو قومی اور اصولی موقف اپناناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ دنیا میں سامراج کی مزاحمت میں حماس نے تاریخ رقم کردی حماس کی مزاحمت انسانیت اور خصوصی طور پر اسلامی تحریکوں کے لیے درس گاہ ہے، حماس کے مجاہدین نے نظم وضبط اور سمع و طاعت کی اعلی ترین مثال پیش کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سینیٹر مشتاق سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے تمام گرفتار امدادی کارکنوں کی رہائی کے لیے فوری کوششیں کرے۔

امیرجماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ اتوار کو کراچی میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملین مارچ کا اعلان کیا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ سات اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے نکل کر فری فلسطین تحریک کے حق میں آواز بلند کریں۔

Tags: امیر جماعت اسلامیصہیونیئزمقابض اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.