• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 9 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس کی مصر مذاکرات پر جھوٹی خبروں کی تردید

حماس نے کہا کہ یہ خبریں گمراہ کن پروپیگنڈے اور عوامی رائے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کے زمرے میں آتی ہیں۔

بدھ 08-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
حماس کا سوئٹزرلینڈ میں پابندی کے فیصلے پر شدید ردِعمل: مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
0
SHARES
103
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مصر میں جاری مذاکرات سے متعلق نشر کی گئی خبروں کی مذمت کی ہے۔ حماس نے کہا کہ یہ خبریں گمراہ کن پروپیگنڈے اور عوامی رائے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کے زمرے میں آتی ہیں۔

حماس نے کہا ہے کہ اسکائی نیوز عربیہ کی جانب سے مصر میں جاری مذاکرات کے دوران تحریک کے موقف سے متعلق نشر کی گئی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

تحریک حماس ایک بار پھر تمام میڈیا اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ صحافتی ادارے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک سے متعلق درست اور مصدقہ معلومات سرکاری ذرائع ابلاغ یا سرکاری ترجمانوں کے بیانات کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

معرکہ طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر حماس کے سینئر رہنما فوزی برھوم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق حماس کی اولین ترجیح غزہ کے خلاف جاری نسل کشی کو فوری طور پر روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام حقوق پر قائم رہنے کے وعدے کی تجدید کرتے ہیں اور اپنے بہادر عوام کی آزادی، فلاح وبہبود اور خودمختاری کی امنگوں کا دفاع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام نے دو سالوں تک جس طرح صہیونی فوج کے ظلم وستم کو برداشت کیا اس کی جدید تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ گھروں سے جبری بے دخلی، جبری نقل مکانی، زندگی کی بنیادی ضروریات سے محرومی ،قتلِ عام او ر جنگی مجرم نیتن یاہو کی مجرمانہ کارروائیوں کے باوجود قابض اسرائیل اپنے جارحانہ مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سڑسٹھ ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار زخمی یا متاثر ہوئے اور پندرہ ہزار سے زائد لاپتہ ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔ جبکہ منظم طریقہ سے مسلط کردہ بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر چکی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، یہ سب کچھ امریکہ کی مکمل شراکت، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مشکوک ناکامی کے سائے میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین میں تقریباً پچانوے فیصد عام نہتے شہری ہیں جو اس صہیونی ریاست ،اس کے تمام حمایتیوں اور عالمی برادری کے ماتھے پر ایک سیاہ دھبہ بن چکا ہے جو اس نسل کشی کے جرم پرخاموش ہیں۔

Tags: حماسغزہمصر مذاکرات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.