حماس نے تباہ شدہ عمارتوں کے بیچ دو صہیونی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کردی
یرغمالیوں کے اہلخانہ نے جمعے کو یروشلم اور تل ابیب میں احتجاجی مظاہرے کیے اور ظالم سفاک قابض حکومت سے غزہ میں نسل کش جنگ فوری ختم کرنے اور صہیونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ میں قید دو قابض اسرائیلی یرغمالیوں کو زندہ دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ صہیونی مغوی گائے گلبوا تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران وہ عبرانی زبان میں جنگی مجرم وزیراعظم نتین یاہو سے مخاطب ہو کر غزہ میں جاری فوجی کارروائی بند کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں گائے گلبوا غاصب صہیونی عوام کو حوصلہ رکھنے کی تلقین کرتے ہیں اور اس کے بعد قید میں موجود ایک دوسری مغوی سے ملاقات کرتے ہیں۔ اس سے قبل جاری ہونے والی پہلی ویڈیو میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ انہیں حماس کی قید سے آزاد کرایا جائے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یرغمالیوں کے اہلخانہ نے جمعے کو یروشلم اور تل ابیب میں احتجاجی مظاہرے کیے اور ظالم سفاک قابض حکومت سے غزہ میں نسل کش جنگ فوری ختم کرنے اور صہیونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔