• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 30 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس: قبلہ اول پر صہیونی حاکمیت قبول نہیں، یہ ہمیشہ اسلامی رہے گا

حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو قابض اسرائیل کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور اور سنجیدہ اقدامات کریں۔

جمعرات 21-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
یہودا گلیک کی قبلہ اول میں دراندازی، سنگین اشتعال انگیزی قرار
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے آج جمعرات کو واضح کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے ایک ایک انچ پر قابض اسرائیل کی نہ تو کوئی حاکمیت ہے اور نہ ہی کوئی شرعی یا قانونی حیثیت۔

مسجد اقصیٰ کو نذرِ آتش کرنے کی چھپنویں برسی کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے کہا کہ فاشسٹ صیہونی دشمن کی تمام تر کارروائیاں اور حربے مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت کو مٹانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو قابض اسرائیل کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور اور سنجیدہ اقدامات کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کو نذرِ آتش کرنے کے غمناک لمحات ایک ایسے وقت میں یاد کیے جا رہے ہیں جب قابض اسرائیل گزشتہ بائیس ماہ سے زائد عرصے سے غزہ کی پٹی پر جنگی جرائم، اجتماعی قتل ِِِعام، منظم محاصرے اور بھوک و پیاس مسلط کرنے جیسے مظالم میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، وہ مغربی کنارے میں اپنی صہیونی بستیوں کو پھیلا رہا ہے، بیت المقدس کو صہیو نیت کے رنگ میں رنگنے کی سازشیں تیز کر رہا ہے، مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اشتعال انگیز حملے کر رہا ہے، زمانی و مکانی تقسیم کے منصوبے مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کھلے عام مسجد کو شہید کر کے اس کی جگہ جھوٹے ہیکل کی تعمیر کے منصوبوں کا پرچار کر رہا ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کا گھناؤنا جرم اور قابض دشمن کی دیگر سازشیں اسے کبھی بھی وہاں اپنا تسلط قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ ہمیشہ صیہونی دشمن کے ساتھ ہماری جدوجہد کا مرکزی نقطہ رہیں گے اور ان کی آزادی تک ہماری قوم اور امت کی وحدت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

حماس نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کے عزائم صرف تاریخی فلسطین تک محدود نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنی سازشوں کو دیگر برادر عرب ممالک تک پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تحریک نے جنگی مجرم بنجمن نیتن یاہو کے ان خطرناک بیانات کی یاد دہانی کرائی جن میں اس نے گریٹر اسرائیل کے خواب کا اظہار کیا تھا۔

حماس نے کہا کہ یہ بیانات اس غاصب وجود کو خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ثابت کرتے ہیں۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ اس کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں، اسے عالمی سطح پر تنہا کیا جائے اور اس کے انتہاءپسند مجرم رہنماؤں کو جنگی مجرموں کی حیثیت سے عالمی عدالتوں کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.