(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنگ بندی کے باوجود سفاک اسرائیلی افواج کے مسلح ڈرون طیاروں نے منگل کی صبح غزہ شہر اور خان یونس کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ساتھ بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس دوران گذشتہ قاتلانہ صہیونی حملوں میں زخمی ہونے والے دو شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام ِشہادت نوش کر گئے۔
طبی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کی تازہ جارحیت کے بعد چھ شہدا کی میتیں غزہ کے المعمدانی ہسپتال اور تین شہدا کی میتیں خان یونس کے ناصر ہسپتال منتقل کی گئیں۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ منگل کو ہونے والے جارحانہ
حملوں میں ساتھ شہری موقع پر ہی شہید ہوئے جبکہ دو دیگر فلسطینی سفاکانہ بمباری میں زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گئے۔
غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں قابض اسرائیلی ڈرون طیاروں نے اپنے گھروں کا ملبہ دیکھنے والے شہریوں پر براہ راست میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں پانچ شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے۔اسی دوران خان یونس کے مشرقی علاقے الفخاری میں ایک قاتل صہیونی ڈرون حملے میں نوجوان بکر ابو مور شہید اور ایک فلسطینی زخمی ہوا۔
خان یونس کے جنوبی حصے میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس سے مزید دو شہری زخمی ہو گئے۔جبالیا کے حلاہ کیمپ میں بھی قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں توپ خانے اور ڈرونز سے فائرنگ جاری رکھی۔شمالی رفح میں الشاکوش کے علاقے پر نچلی بلندی پر پرواز کرنے والے ظالم اسرائیلی ڈرونز نے علاقے میں خوف و دہشت پھیلا دی۔
قابض اسرائیل کی یہ جارحیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ جنگ بندی کی کسی شق کی پاسداری نہیں کر رہا بلکہ فلسطینی عوام کے خلاف اپنے ظالمانہ اور نسل کش اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔