(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دوسرے سرکاری دورے کے خلاف ہزاروں مظاہرین لندن کی سڑکوں پر نکل آئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹاپ ٹرمپ کولیشن کی اپیل پر تقریباً پچاس گروہوں نے احتجاج میں شرکت کی جبکہ پولیس نے بڑے آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے سولہ سو سے زائد اہلکار تعینات کیے تھے۔
مظاہرین دوپہر دو بجے میریلی بون کے پورٹ لینڈ پلیس پر جمع ہوئے اور وہاں سے ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ اسکوائر کی طرف مارچ کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے شخص کو اعزاز دے رہی ہے جو امریکہ اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔