برازیل غزہ میں صہیونی بربریت پر عالمی عدالت جائے گا
عالمی عدالتِ انصاف میں جابر صہیونی حکومت کے خلاف غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے حوالے سے مقدمے میں باضابطہ فریق کے طور پر شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) برازیل نے عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ میں سفاک اسرائیلی مظالم کے خلاف باقاعدہ فریق بنے کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے بعد برازیل بھی عالمی عدالتِ انصاف میں جابر صہیونی حکومت کے خلاف غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے حوالے سے مقدمے میں باضابطہ فریق کے طور پر شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ہیگ کے عالمی ٹریبیونل نے برازیل کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔
برازیل کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف کے آرٹیکل تراسٹھ کے تحت باقاعدہ درخواست جمع کرادی ہے۔