ایس سی او اجلاس: وزیراعظم پاکستان، ایران پر صہیونی جارحیت ناقابلِ قبول
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری ظلم وبر بریت ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے اور بھوک و محرومی انسانی حقوق اور انصاف کے آفاقی اصولوں کی توہین ہیں۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایس سی او کے اجلاس میں شہباز شریف نے قابض سفاک اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز جارحیت کو قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول قرار دیا اور کہا کہ یہ تنازع جان بوجھ کر اس وقت بھڑکایا گیا جب ایران امن مذاکرات کے قریب تھا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری ظلم وبر بریت ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے اور بھوک و محرومی انسانی حقوق اور انصاف کے آفاقی اصولوں کی توہین ہیں۔ انہوں نے معصوم و نہتے فلسطینیوں کی صہیونی حکومت کی طرف سےخونریز نسل کشی کے فوری خاتمے کا مطالبہ دہرایا ۔