(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رسان ادارہ )فلسطینی تنظیم آزادی پی ایل او کے رہمنا نے امریکہ سے تعلقات کی بحالی کو مشروط قرار دے دیا ہے۔
پی ایل او کے سینئر رہنما صائب اریکات کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اس ایک صورت میں امریکہ انتظامیہ سے تعلقات کی از سرنو بحالی منظور کرے گی اگر وہ امن عمل کے لیے کیے گئے معاہدے کو پورا کرنے کے لیے عالمی قوانین کی روشنی میں ہمارا ساتھ دے۔اگر امریکہ ایسا کرتا ہے تو ہم لوگ دوبارہ امریکہ سے تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر موجودہ امریکی انتظامیہ فلسطینی قیادت سے تعلقات کی بحالی کی خواہاں ہے تو اس کو علی اعلان کہنا پڑے گا کہ صہیونی ریاست بیت المقدس پر جبراں قابض ہے،اور ساتھ ہی امریکہ فوری طور پر بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ ماننے کا فیصلہ واپس لے۔
صائب اریکات نے یہ بیان رام اللہ میں امریکی وفد سے ملاقات کے دوران جاری کیا۔یہ ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔
انہوں نے امریکی وفد سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ واضح کرے کہ امن عمل کا اصل مقصد دونوں ریاستوں کو 1967 کی سرحدی حدود پر واپس لیکر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف فلسطینیوں کی عائد کردہ شرائط نہیں ہیں بلکہ
بیس سال قبل کی امریکی انتظامیہ بھی ان شرائط کو تسلیم کرتی تھی بلکہ پوری دنیا بھی ان شرائط کی قبولیت کے حق میں تھی۔