• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 30 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

انروا کا مطالبہ: غزہ امداد پر ظالمانہ صہیونی پابندی ختم کی جائے

ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک منظم اور مؤثر نظام موجود ہے جس کے ذریعے وہ وسیع پیمانے پر محفوظ طریقے سے امداد تقسیم کر سکتے ہیں۔

ہفتہ 30-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
لبنان میں رمضان سے قبل فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کی جائے گی، اونروا

(FILES) In this file photo taken on February 02, 2020 a child stands next to a sack flour as people come to receive food aid from a United Nations Relief and Works Agency (UNRWA) distribution centre in the Khan Yunis camp for Palestinian refugees in the southern Gaza Strip. - The "worst financial crisis" ever faced by the UN's organisation for Palestinian refugees could lead to "disaster" in the Gaza Strip and insecurity in Lebanon, the agency's chief has warned. Founded in 1949, the United Nations agency for Palestinian refugees (UNRWA) runs schools and provides health services as well as other humanitarian aid to an estimated 5.7 million Palestinians with refugee status. (Photo by SAID KHATIB / AFP)

0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور بحالی کے لیے قائم ادارے ‘انروا نے مطالبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیل فوری طور پر غزہ پر عائد امدادی پابندیاں ختم کرے تاکہ محصور فلسطینی عوام تک زندگی بچانے والی امداد پہنچائی جا سکے۔

انروا نے ہفتے کے روز اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ مصر اور اردن میں ہمارے گودام مکمل طور پر بھرے ہوئے ہیں جن میں چھ ہزار ٹرکوں کے برابر امدادی سامان موجود ہے جو غزہ کے مظلوم عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک منظم اور مؤثر نظام موجود ہے جس کے ذریعے وہ وسیع پیمانے پر محفوظ طریقے سے امداد تقسیم کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ قابض اسرائیل سڑکوں کے ذریعے امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

واضح رہے کہ دو مارچ سے قابض اسرائیل نے غزہ کے تمام زمینی راستے مکمل طور پر بند کر رکھے ہیں اور کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ اس ظالمانہ محاصرے نے غزہ کو قحط اور بھوک کے دہانے پر پہنچا دیا ہے حالانکہ سرحد پر سینکڑوں امدادی ٹرک کھڑے ہیں۔

قابض اسرائیل نے گزشتہ ماہ محدود مقدار میں کچھ امداد اندر جانے دی تھی لیکن یہ نہ صرف ناکافی تھی بلکہ بھوک اور قحط کے شکار لاکھوں فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے بھی قاصر رہی۔ اس ط غزہ میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی زندگیاں اب بھی موت کے سائے میں ہیں۔

Tags: ،انرواامدادی ٹرکصہیونیئزمغزہقحط
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.