(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنگ بندی کا امن معاہدہ ہونے کے باوجود قابض اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، غزہ شہر پر سفاک فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے قاتل ریاست اسرائیل نے جنگ بندی امن معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے ظالم اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی معاہدہ کی منظوری کے باوجود غاصب درندہ صفت فوج نے آج صبح خان یونس پر فائرنگ اور گولہ باری کی جبکہ غزہ شہر پر قابض اسرائیلی ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام نے کہا ہے غزہ شہر میں خطرہ ابھی موجود ہے۔ فلسطینی سرحدی علاقوں میں ابھی واپس نہ آئیں۔ اسنائپرکی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی مردار ہوا ۔