(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قابض اسرائیل کے ایک میرکافہ ٹینک کو تباہ کر دیا اور غزہ شہر میں قابض فوج کے ٹھکانوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
اپنے بیان میں القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ہمارے مجاہدین نے محاذ سے واپسی پر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے انتیس ستمبر 2025 کو غزہ شہر کے مغربی علاقے شارع النصر میں ایک طاقتور زمینی بم سے قابض اسرائیل کے میرکافہ ٹینک کو تباہ کر دیا۔دھماکے سے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایک اور کارروائی میں القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے التفاح محلے کے شمال میں سفاک صہیونی دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو متعدد مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔