(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کہ عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے غزہ شہر کے الزيتون محلے کے جنوب میں قابض اسرائیل کا ایک فوجی بلڈوزر تباہ کر دیا۔
القسام بریگیڈز نے اپنی ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ ہمارے مجاہدین نے اس بات کی تصدیق کی المناصرہ کے میدان میں قابض اسرائیل کی ڈی نوقسم کی فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا اور مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ساتھ اکتوبر سنہ2023ء کو غزہ پر قابض اسرائیل کے وحشیانہ جارحانہ حملوں کے آغاز سے اب تک فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں خصوصاً القسام بریگیڈز ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور قابض فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں۔