• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

الحوثی: قطر پر حملے میں امریکہ شامل، صہیونی حکومت خطے پر قبضے کے لیے سرگرم

خطاب کرتے ہوئے عبدالملک الحوثی نے کہا کہ صیہونی دشمن اپنی درندگی کی اس مساوات کو ہر حال میں اس پوری امت پر تھوپنا چاہتا ہے۔

جمعہ 12-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
الحوثی: قطر پر حملے میں امریکہ شامل، صہیونی حکومت خطے پر قبضے کے لیے سرگرم
0
SHARES
70
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل عرب اور مسلم ممالک کو درندگی کا نشانہ بنانا چاہتا ہے اسی تناظر میں قطر پر حملہ سامنے آیا ہے امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر اس ظالمانہ اور جابرانہ مساوات کو پوری امت پر تھوپنے میں برابر کا شریک ہے ۔

غزہ پر جاری صیہونی جارحیت اور خطے کی تازہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے عبدالملک الحوثی نے کہا کہ صیہونی دشمن اپنی درندگی کی اس مساوات کو ہر حال میں اس پوری امت پر تھوپنا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ اس مساوات کے مقابلے میں کوئی عرب یا مسلم ملک استثنیٰ نہ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اسی خون خرابے کے دائرے میں قطر پر حملہ کیا گیا قطر ایک خودمختار ریاست ہے جو خطے میں اثرورسوخ رکھتی ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس ملک پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ غزہ پر حملے کے خاتمے اور مذاکراتی عمل میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

عبدالملک الحوثی نے واضح کیا کہ قطر پر قابض اسرائیل کا حملہ دراصل دوہرا جرم ہے۔ ایک جانب حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنایا گیا جو قطر میں موجود ہے اور دوسری جانب قطر کی خودمختاری کو روند ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں اس جارحانہ اقدام کے ذریعے قابض اسرائیل نے سبھی عرب ممالک کے سامنے اپنی نیت کھول دی ہے خواہ وہ خلیجی ہوں یا غیر خلیجی۔ صیہونی دشمن نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے حق خودمختاری یا کسی قسم کے اصولی و اخلاقی ضابطے کو بالکل نہیں مانتا۔

الحوثی نے کہا کہ قطر پر حملے کے پیچھے امریکہ کی حمایت اور پشت پناہی کارفرما ہے امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر اس ظالمانہ اور جابرانہ مساوات کو پوری امت پر تھوپنے میں برابر کا شریک ہے اگرچہ قابض اسرائیل کا یہ حملہ ناکام رہا لیکن یہ ایک سنگین خلاف ورزی اور عرب و مسلم ممالک کے لیے خطرے کی بڑی گھنٹی ہے صیہونی دشمن نے نہ قطر کے امن مذاکراتی کردار کو دیکھا اور نہ ہی اس کے بین الاقوامی و علاقائی روابط کا لحاظ کیا۔

Tags: الحوثیامریکہانصار اللہصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستفلسطینقطریمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.