(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی افواج کا مسجد اقصی پر ایک دفعہ پر دھاوا۔مسجد کے ال رحما نامی احاطے میں گھس گئے،مسجد میں عبادت کے لیے آنے والوں پر شدید تشدد کیا،تین فلسطینی شہری بھی گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج ایک دفعہ پھر مسجد اقصی کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد کے احاطے میں گھس آئی،صہیونی پولیس کی ایک بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ تھی،مقامی ذرائع کے مطابق انہوں نے مسجد میں گھس کر عبادت کے لیے آنے والے مقامی فلسطینیوں پر تشدد کیا اور ان میں سے تین افراد کو گرفتار بھی کرلیا اور انکے اپنے ہمراہ لے گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ قابض فوج نے یہ کارروائی کرنے سے پہلے ملحقہ علاقے کو آدھے گھنٹے قبل آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا،اور مقامی افراد کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔مسجد میں داخل ہونے کے انہوں نے سب سے پہلے خواتین اور مرد عبادت گزاروں کی حدود کا تعین کرنے والے بیرئیر بھی توڑ ڈالے۔
یاد رہے کہ آئے روز مسجد اقصی کا تقدس پامال کرنا صیہونی افواج کا وطیرہ بن چکا ہے ۔