• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

چار عرب ممالک میں غزہ کی نسل کشی کے خلاف احتجاج

مراکش، یمن ، لبنان اور موریطانیہ کے مختلف شہروں میں عوامی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جن میں قابض اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

ہفتہ 20-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
چار عرب ممالک میں غزہ کی نسل کشی کے خلاف احتجاج
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعہ کے روز مراکش، موریطانیہ، لبنان اور یمن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہوئے جب غزہ کی پٹی گزشتہ دو سال سے قابض اسرائیل کی وحشیانہ نسل کشی اور اجتماعی قتلِ عام کا سامنا کر رہی ہے۔

مراکش، یمن ، لبنان اور موریطانیہ کے مختلف شہروں میں عوامی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جن میں قابض اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

طنجہ، دارالبیضاء، تطوان، صنعاء، طرابلس، فاس، مکناس اور آگادیر سمیت متعدد شہروں میں نماز جمعہ کے بعد عوامی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔ ان مظاہروں میں شریک شہریوں نے غزہ کے عوام کو بھوک کا شکار بنانے اور سرحدی گزرگاہیں بند کرنے جیسے مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کی۔

مراکش کے دارالحکومت رباط میں پارلیمنٹ کے سامنے منعقد ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شرکاء نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے عرب ممالک کے خلاف مسلسل جارحیت کو بے نقاب کیا اور عالمی عدالتوں میں صیہونی جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور مزاحمتی رہنماؤں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور "عالمی قافلہ صمود و استقامت” کی غزہ کی جانب روانگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس میں شامل کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔

مراکش میںمظاہرین نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے ساتھ قائم کیے گئے تمام تعلقات اور معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کریں اور عرب و اسلامی اقوام سے اپیل کی کہ وہ قابض ریاست اور اس کے حامیوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں "ہیئۃ نصرۃ الاقصیٰ” کی کال پر ایک عوامی ریلی نکالی گئی، جس کا عنوان تھا ہم غزہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ ریلی شہر کے مرکزی عبدالحمید کرامی اسکوائر سے شروع ہوئی اور مختلف سڑکوں سے گزری۔

لبنانی عالم دین، شیخ ناصر التکریتی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر غزہ میں اپنے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ صبر اور استقامت کا دامن تھامے رکھیں کیونکہ آپ دنیا کو حق پر ثابت قدم رہنے کا سبق سکھا رہے ہیں۔

اسی طرح یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں میں بھی لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ان احتجاجی مظاہروں کا اہتمام انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی اپیل پر کیا گیا تھا اور ان کا نعرہ تھا کہ”غزہ کے ساتھ ہیں، ظلم اور بربریت کے سامنے پسپائی قبول نہیں۔”

Tags: احتجاجی ریلیصہیونیئزمغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.