(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اگر آپ کے پاس موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی یروشلم میں دورے پر آئے امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ جس کے پاس بھی موبائل فون ہے وہ قابض اسرائیل کے ٹکڑے کا مالک ہے۔
قابض وزیراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موبائل فون، ادویات اور چیری ٹماٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ وہ صہیونی ریاست سے کتنے فوائد حاصل کرتا ہے۔