(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) رام اللہ اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج منگل کی صبح قابض اسرائیل کی فوج اور صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی کی ایک نئی لہر دیکھی گئی۔ درجنوں علاقوں میں سفاک آبادکاروں نے فلسطینیوں پر حملے کیے اور قابض فوج نے گھروں پر چھاپے مارے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قاتل صیہونی آبادکاروں کے گروہوں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع بیتین کے مقام پر شہید ساجی درویش کے اہل خانہ کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ حملے کے دوران قابض فوج نے موقع پر پہنچ کر صہیونی درندہ صفت آبادکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا اور فلسطینیوں کو قریب آنے سے روک دیا۔
نابلس کے جنوب میں واقع جوریش گاؤں کے نواح میں بھی درجنوں صیہونی آبادکار اپنی گاڑیوں میں سوار ہو کر فلسطینیوں کی زرعی زمینوں میں گھس گئے اور تباہی مچائی۔ وادی اردن کے شمالی علاقے میں واقع خربہ سمراہ میں بھی ظالم صہیونی آبادکاروں نے دوبارہ گھس کر توڑ پھوڑ کی اور فلسطینیوں کو ہراساں کیا۔
یہ تمام کارروائیاں قابض اسرائیل کی اس منظم مہم کا حصہ ہیں جس کے ذریعے وہ فلسطینی سرزمین پر اپنے ناجائز قبضے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
فلسطینی عوام نے ان حملوں کو اپنی جدوجہدِ آزادی کو کچلنے کی صیہونی کوشش قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قابض اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جا سکے۔