(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر 11 فلسطینی گرفتار کر لیے۔
مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی رات اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 11 فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرلیا۔
ادھر فلسطین اسیران کمیٹی نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 11 فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فلسطینیوں کو رام اللہ،بیت الحم ،جنین اور تلکرم کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
کمیٹی کے مطابق گرفتاری سے پہلے گھروں پر دھاوا بولا گیااور گھر کے افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے واپس جاتے ہوئے مختلف سڑکوں پر فوجی رکاوٹیں بھی کھڑی کردیں اور راہ چلتی گاڑیوں کو روک کر انکی بھی تلاشی لی۔