(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی رام اللہ میں چھاپہ مار کارروائی،تین فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح بروز ہفتہ رام اللہ شہر کے عین ایرک نامی گاؤں میں مختلف گھروں پر چھاپوں کے دوران تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا اور نامعلوم حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج گرفتار افراد کے گھروں کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی اور گھر میں داخل ہو کر توڑپھوڑ کرتے ہوئے گھر کے مکینوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رام اللہ میں فدائی حملے میں یہودی خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقے میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری لگادی گئی ہے جو مقامی شہریوں کو تلاشی کے نام پر مسلسل ہراساں کر رہی ہے۔