(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ اور مغربی کنارے میں دھماکے اور فائرنگ سے چھ قابض اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ایک ملٹری آپریشن کے دوران ہونے والے دھماکے میں ظالم فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ترجمان سفاک صہیونی فوج کے مطابق فلسطین میں فائرنگ سے دو مزید جابر فوجی ہلاک ہوگئے۔
ایلینبی کراسنگ کے قریب فائرنگ سے ہلاک دو افراد درندہ صفت صہیونی فوجی تھے دریائے اردن پر واقع ایلینبی کراسنگ مغربی کنارے کو اردن سے ملاتی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا جب وہاں سے فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔