• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 15 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صدر پزشکیان: اسلامی اتحاد سے صہیونی مظالم روکے جا سکتے ہیں

صدر نے زور دیا کہ اسلامی ممالک کو علمی، ثقافتی، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور دفاعی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینا چاہیے تاکہ امت مسلمہ متحد ہو کر صہیونی مظالم کا مؤثر جواب دے سکے۔

بدھ 08-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
صدر پزشکیان: اسلامی اتحاد سے صہیونی مظالم روکے جا سکتے ہیں
0
SHARES
29
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور اگر امت مسلمہ ایک جسم کی مانند متحد ہوجائے تو صہیونی حکومت کو نہ فلسطین پر مظالم ڈھانے کی جرأت ہوگی اور نہ ہی دیگر ممالک پر حملے کرنے کی۔

صدر نے زور دیا کہ اسلامی ممالک کو علمی، ثقافتی، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور دفاعی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینا چاہیے تاکہ امت مسلمہ متحد ہو کر صہیونی مظالم کا مؤثر جواب دے سکے۔

انڈونیشیا کے نئے سفیر رولیانشاه سوامیرات کی اسنادِ سفارت وصول کرنے کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہم تمام مسلم ممالک کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دشمنانِ اسلام صہیونی حکومت کے خلاف ایک جسم کی مانند کھڑا ہونا چاہیے۔

انڈونیشین سفیر برائے ایران نے فلسطین کے مسئلے پر اپنے ملک کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا فلسطینی عوام کی حمایت کو نہایت اہم سمجھتا ہے اور اس راہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

Tags: اسلامی ممالک کا اتحادایرانی صدرصہیونی مظالمصہیونیئزم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.