(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنیوا میں پچاس ہزار افراد غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے فریڈم فلوٹیلا کو خراجِ تحسین پیش کر نے کیلئے سڑکوں پر آ گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر جینوا میں پچاس ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئے جو غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے فریڈم فلوٹیلا کو خراجِ تحسین پیش کر رہے تھے۔ لوگوں کے ہاتھوں میں بڑے پلے کارڈز، فلسطینی پرچم اور غزہ کے حق میں نعرے تھے۔