• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 14 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

انتہاءپسند بن گویر کی قیادت میں صہیونیوں کا قبلۂ اول پر حملہ

مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی سخت سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

بدھ 08-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, فلسطین
0
انتہاءپسند بن گویر کی قیادت میں صہیونیوں کا قبلۂ اول پر حملہ
0
SHARES
178
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بدھ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی سخت سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ یہ اشتعال انگیز کارروائی یہودیوں کے نام نہاد مذہبی تہوار عید العرش کے دوسرے روز کی گئی۔

اس جارحانہ کارروائی کی قیادت قابض اسرائیل کا انتہا پسند سفاک وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر خود کر رہا تھا۔ ظالم صیہونیوں نے باب المغاربہ کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر اشتعال انگیز گشت کیا اور تلمودی رسومات ادا کیں۔

گزشتہ روز اس نام نہاد عید کے پہلے دن بھی پانچ سو سینتیس صیہونیوں نے قبلہ اول پر حملہ کیا تھا۔ ان غاصب صیہونی گروہوں نے مسجد کے صحنوں میں تلمودی رسومات ادا کیں اور قبۃ الصخرہ کے سامنے اشتعال انگیز رقص کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

بیت المقدس کے عوامی حلقوں اور مذہبی رہنماؤں نے ان بڑھتی ہوئی درندہ صفت صیہونی جارحیتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل نام نہاد یہودی تہواروں اور مذہبی مواقع کو بہانہ بنا کر مسجد اقصیٰ اور دیگر اسلامی مقدس مقامات کے خلاف اپنےتوہین آمیز حملے تیز کر رہا ہے۔

صیہونی آبادکاروں کے یہ حملے قابض اسرائیلی فوج کی مکمل سرپرستی میں کیے جا رہے ہیں۔ فوجی دستے مسجد اقصیٰ کے گرد پہرہ دیتے ہیں، فلسطینی نمازیوں کو زبردستی مسجد سے نکال دیتے ہیں، اور وہاں موجود مرد و خواتین کو مقدس مقام سے جبراً دور رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہیں۔

یہودیوں کا عید العرش نامی تہوار چھ اکتوبر کی شام سے شروع ہوا ہے اور تیرہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ تہوار اس واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں یہودیوں کے صحرائے سینا میں بھٹکنے اور خیموں میں رہنے کا ذکر ہے۔

فلسطینی عوام اور مذہبی اداروں نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبلہ اول پر ہونے والی ان صیہونی جارحیتوں کا فوری نوٹس لیں اور قابض اسرائیل کو مقدس مقامات پر حملوں سے روکیں۔

Tags: قبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.