(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے قطر پر قابض اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دوحہ پر جابرانہ صہیونی فضائی حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کے تمام فریقین کو مستقل جنگ بندی کی کوشش کرنی چاہیے نہ کہ اس کے امکانات کو تباہ کرنا ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز صہیونی حکومت کے حکم پر غاصب فصائیہ نے قطر میں حماس کے اعلی رہنماؤں کو حملے میں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم مقاومتی رہنما محفوظ رہے۔