(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اردن کے پارلیمانی وفد نےاسرائیل کی موجودگی کی وجہ سے سیکورٹی اور تحفظ تنظیم کی پانچ روزہ سالانہ کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یورپ کے شہر لگژمبرگ میں ہونے والی پانچ روزہ سالانہ کانفرنس برائے سیکورٹی اور تحفظ کے انعقاد کے موقع پر اسرائیل کو اس وقت شدید خفت کا سامنہ کرنا پڑا جب اسکی موجودگی کی وجہ سے اردن کے پارلیمانی وفد نے کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔
اردن کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم ال قرن نے کانفرنس کے آغاز کے پہلے ہی دن مہمانوں کی فہرست سے اپنا نام نکلوالیا جب انکو معلوم ہوا کہ انکے لیے جو جگہ مختص کی گئی ہے اس کے قریب ہی اسرائیلی وفد بھی قیام پذیر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس آرگنائزیشن کا یہ اٹھائیسواں سالانہ اجلاس ہے جو یورپ کے شہر لگثرمبرگ میں منعقد ہو رہا ہے۔