(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صحافی یونین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ابوعاقلہ کے قتل کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور جرم کے مرتکب ہونے والے عناصر کو کیفر کردار تک پنچایا جائے۔
مصر میں صحافی یونین کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے جنین کے مقام پر شہید فلسطینی صحافی خاتون شیرین ابو عاقلہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں صحافت سے منسلک اہم شخصیات اور بڑے پیمانےپر مصر کی صحافی برادری نے شرکت کر کے ابوعاقلہ پر صہیونی قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
صحافی برادری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ابوعاقلہ کے قتل کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور جرم کے مرتکب ہونے والے عناصر کو کیفر کردار تک پنچایا جائے،صحافیوں کی یونین نے مقبوضہ فلسطین میں قابض حکام کی جانب سے صحافت کی آزادی نہ دینے اور جرنلسٹ طبقے پر انکے فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کر نے جیسے الزامات بھی عائد کیے۔
واضح رہے 51 سالہ فلسطینی نژاد شیرین ابو عاقلہ کو جنین پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کےحملے کی کووریج کے دوران قابض صہیونی اہلکاروں نے سر میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھاجس کے بعد کچھ ہی لمحوں میں ابو عاقلہ نے اپنے معاون ساتھی کی موجودگی میں ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار دی تھی۔