(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) افغانستان میں طالبان نے برسر اقتدار آنے کے بعداسرائیل کی صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں اپنی پالیسی کا اعلان کیااورمستقبل میں بھی اسرائیل سے ایک غیر قانونی ناجائز ریاست کے طور پر تعلقات کو مسترد کر نے کا اعلان کیاتھا۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے مخصوص تاریخ 15 مئی کوپوری دنیا سمیت افغانستان میں یوم نکبہ منایا گیا، اس موقع پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف فلسطین بھرپور آواز اٹھائی گئی اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دارالحکومت کابل میں بڑے پیمانے پر بیتالمقدس کے ماڈل کی تقریب رونمائی کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ کابل نے دارالحکومت کے وسط میں بیتالمقدس کا ماڈل نصب کیا اور تقریب میں طالبان حکام کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بیت المقدس کے ماڈل کی رونمائی کے طالبان حکومت کے عملی اقدام کو سراہا۔
افغانستان میں طالبان نے برسر اقتدار آنے کے بعداسرائیل کی صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں اپنی پالیسی کا اعلان کیااورمستقبل میں بھی اسرائیل سے ایک غیر قانونی ناجائز ریاست کے طور پر تعلقات کو مسترد کر نے کا اعلان کیاتھا۔
واضح رہے کہ 14مئی 1948ء کو اسرائیل کا قیام عمل میں آیا جس کے خلاف 15 مئی کو فلسطینیوں نے اپنی جدو جہد کا آغاز کیا تھا جسے یوم النکبہ کے نام سے تمام دنیا کے امن پسند اور مہذب ممالک کے شہری بھرپور انداز سے مناتے ہیں۔