(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے اس سے قبل بھی الکیلانی کو صرف شک کی بنیاد پر فلسطینی باشندوں کو تکالیف دینے کیلیے بنائے گئے عقوبت خانوں میں ساڑھے چار سال شدید اذیتیں دی تھیں۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق سوسائٹی (پی پی ایس) کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی جیلوں میں اکتوبر 2021 سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید نابلس کے رہائشی فلسطینی اسیر ایھاب الکیلانی صہیونی قید کے دوران جیل انتظامیہ کی مجرمانہ طبی غفلت کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اپنی رہائی کے اگلے ماہ انتقال کر گئے۔
چاربچوں کے والد ایھاب الکیلانی جو قابض جیل میں بلا جواز قید تھے اوردوران اسیری6 ماہ کی ابتدائی مدت میں جیل کی کلینک میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ اسیر کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کےباوجودغاصب صہیونی حکام کی جانب سے جان بوجھ کر الکیلانی کو طبی غفلت کا نشانہ بنایا گیااور علاج میں شدید مشکلات پیدا کی گئیں جس کے باعث ان کی حالت بگڑتی گئی۔
اس سے قبل بھی اسرائیلی فوجیوں نے الکیلانی کو صرف شک کی بنیاد پر فلسطینی باشندوں کو تکالیف دینے کیلیے بنائے گئے عقوبت خانوں میں ساڑھے چار سال شدید اذیتیں دی تھیں اور ان کے خاندان سمیت وکیل سے بھی ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔