(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان نے نشاندہی کی کہ صہیونی حکام نے فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اپنی افواج کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت کی تصدیق ہےجس کا ثبوت ہے کہ فلسطینی مجاھدین کی بہادری سے دشمن کو میدان جنگ میں نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسپیشل یونٹ فوج کے ایک افسر کی ہلاکت پر فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا گیاہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حازم قاسم نے نشاندہی کی کہ یہ صہیونی حکام کا اعلان مزاحمت کی اپنی افواج کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت کی تصدیق ہےاور یہ واضح ثبوت ہے کہ فلسطینی مجاھدین کی بہادری سے دشمن کو میدان جنگ میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ قابض اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین کیمپ پر اسرائیلی افواج کے دھاوے کے دوران جمعہ کی صبح ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں یمام یونٹ کے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیاتھا۔