(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیلا حدید نےعالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون ہیں، آپ یہ سب کیسے دیکھ سکتے ہیں اور دیکھ کر غصے میں چیختے نہیں اور نا ہی افسردہ ہوتے ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نےاپنے بیان میں جنین شہر میں صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی شہادت اور ان کے جنازے میں شریک سوگواران پر قابض فورسز کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
بیلا حدید نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی آخری رسومات سے چند ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے
لکھا کہ’یہ قبضّہ ہے۔‘اور اسرائیلی فوجیوں کے قبضے میں فلسطینیوں کو اس قسم کی اذیت اور زیادتی کا سامنا ہے۔
اُنہوں نےعالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون ہیں، آپ یہ سب کیسے دیکھ سکتے ہیں اور دیکھ کر غصے میں چیختے نہیں اور نا ہی افسردہ ہوتے ہیں۔